Blog
Books
Search Hadith

خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۸۴۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ، کَانَ یَقُوْلُ: ((لَا صَرُوْرَۃَ فِی الْاِسْلَامِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۴۴)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسلام میں صرورت نہیں ہے۔
Haidth Number: 6843
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۴۳) تخریج: اسنادہ ضعیف ، عمر بن عطائ، وھو ابن وراز، لیس ھو بشیئ، وھم یضعفونہ، أخرجہ ابوداود: ۱۷۲۹(انظر: ۲۸۴۴)

Wazahat

فوائد:… صرورت کے دو معانی ہیں: (۱) تبتّل، جس کی تفصیل حدیث نمبر ۶۸۳۹ میں گزر چکی ہے اور (۲) حج نہ کرنا، یعنی اسلام میں حج کو ترک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بشرطیکہ استطاعت ہو۔ یہ حدیث تو ضعیف ہے، لیکن اسلام میں دونوں چیزوں کی گنجائش نہیں ہے، نہ تبتّل کی اور نہ حج کو ترک کرنے کی۔