Blog
Books
Search Hadith

اس عورت کے اوصاف کا بیان، جس سے نکاح کرنا مستحب ہے

۔ (۶۸۴۶)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلٰی اِحْدٰی خِصَالٍ ثَلَاثَۃٍ، تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلٰی مَالِھَا، وَتُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلٰی جَمَالِھَا، وَتُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلٰی دِیْنِہَا، فَخُذْ ذَاتَ الدِّیْنِ وَالْخُلُقِ، تَرِبَتْ یَمِیْنُکَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۸۷)

۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک عورت سے تین خصلتوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، عورت سے اس کے مال کی وجہ سے شادی کی جاتی ہے، ایک عورت سے اس کے حسن و جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے اور ایک عورت سے اس کے دین کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو جائے تو دین اور اخلاق والی خاتون کو منتخب کر لے۔
Haidth Number: 6846
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۴۶) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۴/ ۳۱۰، والبزار: ۱۴۰۳، وابویعلی: ۱۰۱۲، وابن حبان: ۴۰۳۷، والحاکم: ۲/۱۶۱ (انظر: ۱۱۷۶۵)

Wazahat

Not Available