Blog
Books
Search Hadith

دین اور پسندیدہ اخلاق والی خاتون سے شادی کرنے کی رغبت کا بیان، اگرچہ وہ فقیریا بدصورت ہو

۔ (۶۸۵۸)۔ وَعَنْ اَبِی بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیِّ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوُہ، مُطَوِّلًا، وَفِی آخِرِہِ قَالَ ثَابِتٌ: فَمَا کَانَ فِی الْاَنْصَارِ اَیِّمٌ اَنْفَقُ مِنْہَا، وَحَدَّثَ اِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ طَلْحَۃَ ثَابِتًا، قَالَ: ھَلْ تَعْلَمُ مَا دَعَا لَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صُبَّ عَلَیْہَا الْخَیْرَ صَبًّا وَلَا تَجْعَلْ عَیْشَہَا کَدًّا کَدًّا۔)) قَالَ: فَمَا کَانَ فِی الْأَنْصَارِ اَیِّمٌ اَنْفَقَ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۰۰۲۲)

۔ سیدنا ابو برزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، مذکورہ بالا روایت کی طرح، البتہ اس کے آخر میں ہے: سیدنا ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: انصار میں سے خاوند کے بغیر کوئی ایسی خاتون نہیں تھی، جو اس سے زیادہ خرچ کرنے والی ہو۔اسحق بن عبد اللہ نے سیدناثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بیان کیا اور کہا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کیلئے کیا دعاء فرمائی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ دعا کی تھی: اے اللہ! اس پر بکثرت بھلائی ڈال دے اور اس کی زندگی کو محنت و مشقت والا نہ بنا۔ انصاریوں میں خاوند کے بغیر کوئی ایسی خاتون نہیں تھی، جو اس سے زیادہ مشہور اور خیر وبرکت والا ہو۔
Haidth Number: 6858
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۵۸) اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ البغوی فی ’’شرح السنۃ‘‘: ۳۹۹۷ (انظر: ۱۹۷۸۴)

Wazahat

فوائد:… ’’اَیِّم‘‘ اس خاتون کو کہتے ہیں، جس کا فی الحال خاوند نہ ہو، وہ بیوہ ہو یا کنواری۔ یہ نبی کریمa کے فرمودات کا پاس و لحاظ رکھنے کے فیوض اور برکات ہیں۔