Blog
Books
Search Hadith

دین اور پسندیدہ اخلاق والی خاتون سے شادی کرنے کی رغبت کا بیان، اگرچہ وہ فقیریا بدصورت ہو

۔ (۶۸۶۰)۔ عَنْ ثَابِتِ نِ الْبُنَانِیِّ قَالَ: کُنْتُ مَعَ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ جَالِسًا وَعِنْدَہُ ابْنَۃٌ لَہُ، فَقَالَ اَنَسٌ: جَائَ تِ امْرَأَۃٌ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! ھَلْ لَکَ فِیَّ حَاجَۃٌ؟ فَقَالَتِ ابْنَتُہُ: مَا کَانَ أَقَلَّ حَیَائَ ھَا، فَقَالَ: ھِیَ خَیْرٌ مِنْکِ، رَغِبَتْ فِی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَعَرَضَتْ عَلَیْہِ نَفْسَہَا۔ (مسند احمد: ۱۳۸۷۱)

۔ ثابت بنانی کہتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور ان کے پاس ان کی ایک بیٹی بھی موجود تھی، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا : ایک عورت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ میرے ساتھ شادی کرنے کی رغبت رکھتے ہیں؟ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیٹی کہنے لگی کہ اس عورت میں کس قدر حیا کی کمی تھی۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے بیٹی! وہ تجھ سے بہتر تھی، کیونکہ اس نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں رغبت کا اظہار کیا تھا اور اپنے آپ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر پیش کیا تھا۔
Haidth Number: 6860
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۶۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۲۰، ۶۱۱۲۳ (انظر: ۱۳۸۳۵)

Wazahat

فوائد:… سبحان اللہ! اس خاتون نے اپنی ذات کے لیے محمد رسول اللہ a جیسی عظیم ہستی کا انتخاب کیا۔ اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی کو لڑکی درکار ہو یا لڑکا، ہر ایک کی ترجیح دینداری ہونی چاہیے۔