Blog
Books
Search Hadith

منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان

۔ (۶۸۶۷)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ، وَلَا یَسُوْمُ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ، وَلَا تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلٰی عَمَّتِہَا وَلَا عَلٰی خَالَتِہَا، وَلَاتَسْأَلُ طَلَاقَ اُخْتِہَا لِتَکْفِیئَ مَا فِیْ صَحْفَتِہَا وَلِتَنْکِحْ، فَاِنَّمَا لَھَا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَھَا۔)) (مسند احمد: ۱۰۶۱۳)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی اپنے بھائی کی منگنی پرمنگنی کا پیغام نہ بھیجے، اور نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے،کسی عورت سے اس کی پھوپھییا خالہ کی موجودگی میں نکاح نہ کیا جائے، کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے کہ وہ اس کے پیالے کی چیز کو انڈیل دے، اس کو چاہیے کہ وہ بھی نکاح کر لے، بے شک اسے وہ مل کر رہے گا، جو اللہ تعالی نے اس کے لیے لکھا ہو گا۔
Haidth Number: 6867
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۶۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۸(انظر: ۱۰۶۰۵)

Wazahat

Not Available