Blog
Books
Search Hadith

منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان

۔ (۶۸۶۹)۔ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ: طَلَّقَنِیْ زَوْجِیْ ثَلَاثًا فَأَمَرَنِیْ رَُسوْلُ اللّٰـہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أَعْتَدَّ فِیْ بَیْتِ ابْنِ اُمِّ مَکْتُوْمٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۸۸۸)

۔ سیدنا فاطمہ بنت قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے میرے خاوند نے تین طلاقیں دے دیں اورنبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گھر عدت گزاروں۔
Haidth Number: 6869
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۶۹) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الدارمی: ۲۲۷۵، والطبرانی: ۲۴/ ۹۳۵ (انظر: ۲۷۳۴۵)

Wazahat

فوائد:… یہ فاطمہ cابو عمرو بن حفص کی زوجیت میں تھیں۔ دو طلاقیں وہ پہلے دے چکے تھے۔ پھر اس نے تیسری آخری طلاق بھی دے دی۔