Blog
Books
Search Hadith

منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان

۔ (۶۸۷۴)۔ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیِّ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرْتُ لَہُ امْرَأَۃً اَخْطُبُہَا، فَقَالَ: ((اذْھَبْ فَانْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّہُ أَجْدَرُ اَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا۔))، قَالَ: فَأَتَیْتُ امْرَأَۃً مِنَ الْاَنْصَارِ فَخَطَبْتُہَا اِلٰی أَبْوَیْہَا وَاَخْبَرْتُہُمَا بِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَاَنَّہُمَا کَرِھَا ذٰلِکَ، قَالَ: فَسَمِعَتْ ذَالِکَ الْمَرْأَۃُ وَھِیَ فِیْ خِدْرِھَا، فَقَالَتْ: إِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَکَ أَنْ تَنْظُرَ فَانْظُرْ وَاِلَّا فَاِنِّیْ أَنْشُدُکَ، کَاَنَّہَا اَعْظَمَتْ ذَالِکَ عَلَیْہِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ اِلَیْہَا فَتَزَوَّجْتُہَا فَذُکِرَ مِنْ مُوَافَقَتِہَا۔(مسند احمد: ۱۸۳۱۷)

۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک عورت کا ذکر کیا کہ میں اس کو منگنی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جائو، پہلے اسے دیکھ کر آئو،پس زیادہ لائق ہو گا کہ یہ چیز تمہارے درمیان محبت اور اتفاق کا باعث ہو۔ میں اس انصاری خاتون کے پاس گیا اور اس کے والدین کو منگنی کا پیغام دیا اور انہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان بھی سنا دیا۔ ایسے لگا کہ وہ اس چیز کو پسند نہیں کر رہے کہ میں اس کو دیکھو، لیکن اس عورت نے پسِ پردہ آواز سن لی اور اس نے کہا: اگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تجھے دیکھنے کا حکم دیا ہے تو دیکھ لے، وگرنہ میں تجھے قسم دیتی ہوں، گویا کہ اس نے اس چیز کو بہت بڑا سمجھا، پس میں نے اس کو دیکھا اور اس سے شادی کر لی، پس اس میاں بیوی کی موافقت کی باتیں کی گئیں۔
Haidth Number: 6874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۷۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۱۰۸۷، وابن ماجہ: ۱۸۶۵(انظر: ۱۸۱۳۷)

Wazahat

Not Available