Blog
Books
Search Hadith

کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان

۔ (۶۸۸۴)۔ وَعَنْہُ اَیُضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ فِیْ نَفْسِہَا وَإِذْنُہَا صُمَاتُہَا۔)) (مسند احمد: ۱۸۸۸)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس طرح بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیوہ اپنے ولی کی بہ نسبت اپنی ذات کا زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری بچی سے اس کے نفس کے بارے میں اس سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی اجازت خاموشی ہو گی۔
Haidth Number: 6884
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۸۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۲۱(انظر: ۱۸۸۸)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں لفظ ’’احق‘‘ میںمشارکت پائی جاتی ہے، یعنی نکاح میں شوہر دیدہ کا حق بھی ہے اور ولی کا بھی اور عورت کے حق کی زیادہ اہمیت ہے، بہرحال دونوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔ نیز درج ذیل حدیث سے ’’احق بنفسھا‘‘ کے معنی کی وضاحت ہو تی ہے۔ سیدنا عدی کندیb بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((أَشِیْرُوْا عَلَی النِّسَائِ فِی أَنْفُسِھِنَّ۔)) فَقَالَ: إِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْیِیْیَارَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((الثَّیِّبُ تُعْرِبُ عَنْ نَفْسِھَا بِلِسَانِھَا، وَالْبِکْرُ رِضَاھَا صُمَاتُھَا۔)) (صحیحہ: ۱۴۵۹) … ’’عورتوں سے ان کے نفسوںکے بارے میں مشورہ کیا کرو۔‘‘ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کنواری لڑکی تو شرماتی ہے (اس سے مشورہ کیسے کیا جائے)؟ آپ aنے فرمایا: ’’بیوہ تو اپنے بارے میں خود وضاحت کرتی ہے اور کنواری کی رضامندی اس کا خاموش ہو جانا ہے۔‘‘