Blog
Books
Search Hadith

کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان

۔ (۶۸۸۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ، وَالثَّیِّبُ تُشَاوَرُ۔))، قِیْلَ: یَارَسُوْلَ اللّٰـہِ! اِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْیِیْ، قَالَ: ((سُکُوْتُھَا رَضَاھَا۔)) (مسند احمد: ۷۳۹۸)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کنواری سے اجازت طلب کی جائے گی اور بیوہ سے مشورہ کیا جائے گا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کنواری تو شرماتی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی خاموشی اس کی رضا ہے۔
Haidth Number: 6886
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۸۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۹۷۰، ومسلم: ۱۴۱۹(انظر: ۷۴۰۴)

Wazahat

فوائد:… بیوہ کا اصل حق یہ ہے کہ اس کی شادی کے بارے میں اس سے مشورہ کیا جائے اور اس کی رائے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔