Blog
Books
Search Hadith

باپ کا اپنی بیوہیا بالغ کنواری بچی کا اس کی رضامندی کے بغیر شادی کر دینے کا بیان

۔ (۶۸۹۹)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ وَمُجَمِّعٍ اِبْنَیْیَزِیْدَ بْنِ جَارِیَۃَ عَنْ خَنْسَائَ بِنْتِ خِذَامٍ أَنَّ أَبَاھَا زَوَّجَہَا وَھِیَ کَارِھَۃٌ وَکَانَتْ ثَیِّبًا فَرَدَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نِکَاحَہُ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۲۲)

۔ سیدنا خنساء بنت خذام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ اس کے باپ نے جس سے اس کی شادی کی، وہ اس کو ناپسند کرتی تھی، جبکہ وہ پہلے بیوہ بھی تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا نکاح ردّ کروادیا۔
Haidth Number: 6899
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۹۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۳۸، ۶۹۴۵ (انظر: ۲۶۷۸۶)

Wazahat

فوائد:… خاتون بیوہ ہو یا کنواری، نکاح میں اس کی رضامندی ضروری ہے، اس معاملے میں قطعی طور پر اس پر جبر نہیں کیا جا سکتا۔ نکاح میں عورت کی رضامندی شرط ہے، وگرنہ نکاح باطل ہو گا۔