Blog
Books
Search Hadith

باپ کا اپنی بیوہیا بالغ کنواری بچی کا اس کی رضامندی کے بغیر شادی کر دینے کا بیان

۔ (۶۹۰۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ خِذَامًا أَبَا وَدِیْعَۃَ أَنْکَحَ ابْنَتَہُ رَجُلًا، فَأَتَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاشْتَکَتْ اِلَیْہِ أَنَّہَا أُنْکِحَتْ وَھِیَ کَارِھَۃٌ، فَانْتَزَعَہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ زَوْجِہَا وَقَالَ: ((لَا تُکْرِھُوْھُنَّ)) قَالَ: فَنَکَحَتْ بَعْدَ ذَالِکَ أَبَا لُبَابَۃَ الْأَنْصَارِیَّ وَکَانَتْ ثَیِّبًا۔ (مسند احمد:۳۴۴۰)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ابو ودیعہ خذام نے ایک آدمی سے اپنی بیٹی کا نکاح کر دیا، لیکن وہ بچی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور آپ سے یہ شکایت کی کہ اس کا نکاح کر دیا گیا ہے، جبکہ وہ ناپسند کر رہی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو اس خاوند سے علیحدہ کروا دیا اور فرمایا: عورتوں کو مجبور نہ کیا کرو۔ پھر اس نے ابو لبابہ انصاری سے شادی کر لی تھی، جبکہ وہ خاتون پہلے سے بیوہ تھی۔
Haidth Number: 6900
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۰۰) تخریج: اسنادہ ضعیف، عطاء بن ابی مسلم الخراسانی صاحب اوھام کثیرۃ، ثم ھو لم یسمع من ابن عباس، أخرجہ عبد الرزاق: ۱۰۳۰۸(انظر: ۳۴۴۰)

Wazahat

Not Available