Blog
Books
Search Hadith

نکاح میں کفو (برابری) کے مسئلے کا بیان

۔ (۶۹۰۳)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ثَلَاثَۃٌیَاعَلِیُّ! لَا تُؤَخِّرُھُنَّ، الصَّلَاۃُ إِذَا آذَنَتْ، وَالْجَنَازَۃُ اِذَا حَضَرَتْ، وَالْأَیَّمُ اِذَا وَجَدْتَ کُفُوًا)) (مسند احمد:۸۲۸)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: : اے علی! تین کاموں میں تاخیر نہ کرنا:(۱)نماز کو ،جب اس کو وقت ہو جائے، (۲) جنازہ کو جب وہ حاضر ہو جائے اور (۳) عورت کی شادی کو، جب اس کا کفو اور ہمسر مل جائے۔
Haidth Number: 6903
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۰۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ سعید بن عبد اللہ الجھنی، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۴۸۶، والترمذی: ۱۷۱، ۱۰۷۵ (انظر: ۸۲۸)

Wazahat

Not Available