Blog
Books
Search Hadith

نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۶۹۱۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْخُطْبَۃُ الَّتِیْ (وَفِیْ لَفْظٍ: کُلُّ خُطْبَۃٍ) لَیْسَ فِیْہَا شَہَادَۃٌ کَالْیَدِ الْجَذْمَائِ۔)) (مسند احمد: ۸۴۹۹)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر وہ خطبہ جس میں شہادت نہ ہو، وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے ۔
Haidth Number: 6911
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۱۱) تخریج: اسنادہ قوی، أخرجہ ابوداود: ۴۸۴۱، والترمذی: ۱۱۰۶ (انظر: ۸۵۱۸)

Wazahat

فوائد:… شہادت سے مراد ’’أَشْھَدُ أَّنْ لَّا إِلٰہُ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ‘‘ ہے۔ جیسے کٹے ہوئے ہاتھ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اسی طرح وہ خطبہ بھی خطیب کے لیے مفید نہیں ہوتا، جس میں توحید و رسالت کی شہادت نہ ہو۔