Blog
Books
Search Hadith

نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۶۹۱۲)۔ وَعَنْہُ اَیُضًا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ۔)) (مسند احمد: ۸۹۴۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ جب کسی کی شادی ہوتی تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کو ان الفاظ کے ساتھ مبارک دیتے: بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ (اللہ تعالی تیرے لیے اور تجھ پر برکت نازل کرے اور تم دونوں کو خیر و بھلائی میں اکٹھا کر دے۔)
Haidth Number: 6912
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۱۲) تخریج: اسنادہ قوی، أخرجہ ابوداود: ۲۱۳۰، والترمذی: ۱۰۹۱ (انظر: ۸۹۵۷)

Wazahat

فوائد:… ہمارے ہاں ہر خوشی پر یہ الفاظ کہے جاتے ہیں: مبارک ہو۔ یہ لفظ مُبارَک ہے، مُبارِک نہیں ہے۔ اگرچہ ان الفاظ کے معانییہی ہیں کہ یہ خوشی تمہارے لیے باعث ِ برکت ثابت ہو، لیکن اب ان لفظوں کو معانی کا لحاظ رکھے بغیر محض لفظ کی حد تک استعمال کیا جاتا ہے، لہذا زیادہ لائق یہی ہے کہ وہی الفاظ دوہرائے جائیں، جن کی آپa نے ان موقعوں پر تعلیم دی ہے، نیز درج ذیل حدیث پر غور کریں۔