Blog
Books
Search Hadith

نکاح کی شرائط اور ممنوعہ شرطوں کا بیان

۔ (۶۹۱۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوْطِ أَنْ یُوَفّٰی بِہِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِہِ الْفُرُوْجَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۱۱)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ شرطیں، جو پورا ہو نے کا سب سے زیادہ حق رکھتی ہیں، وہ وہ ہیں، جن کے ذریعے تم شرمگاہوں کو حلال کرتے ہو۔
Haidth Number: 6915
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۱۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۱۸(انظر: ۱۷۳۷۶)

Wazahat

فوائد:… قاضی عیاض نے کہا: اس شرط سے مراد حق مہر ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے شرمگاہ کو حلال سمجھا جاتا ہے۔ نان نفقہ اور رہائش کی شرط لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، لیکن شریعت نے خاوند کو ان امور کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ (مسند احمد: ۸۰۸۶)