Blog
Books
Search Hadith

آزادی کو اور قرآن مجید کے بعض حصے کی تعلیم کو مہر بنانے کا بیان

۔ (۶۹۳۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِہِ فَقَالَ: ((أَیَ فُلَانُ! ھَلْ تَزَوَّجْتَ؟)) قَالَ: لَا، وَلَیْسَ عِنْدِیْ مَا أَتَزَوَّجُ بِہِ، قَالَ: ((أَ لَیْسَ مَعَک {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) قَالَ: ((أَ لَیْسَ مَعَکَ {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ}؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) قَالَ: ((أَ لَیْسَ مَعَکَ {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ}؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) قَالَ: ((أَ لَیْسَ مَعَکَ {اِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ}؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) قَالَ: ((أَ لَیْسَ مَعَکَ آیَۃُ الْکُرْسِیِّ {اَللّٰہُ لَا إِلٰہَ اِلَّا ھُوَ}؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((رُبُعُ الْقُرْآنِ۔)) قَالَ: ((تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ۔)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۴۲)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی سے سوال کیا: اے فلاں! کیا تو نے شادی شدہ ہے۔ اس نے کہا: جی نہیں، میرے پاس شادی کے لئے مالی گنجائش نہیں ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ اخلاص یاد ہے؟ اس نے کہا: جی کیوں نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ کافرون یاد ہے؟ اس نے کہا: جی بالکل، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورہ زلزال یاد ہے؟ اس نے کہا: جییاد ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ نصر یاد ہے؟ اس نے کہا: جییاد ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تجھے آیۃ الکرسییاد ہے؟ اس نے کہا: جی بالکل، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر شادی کرلے، شادی کرلے، شادی کر لے۔ تین مرتبہ اس بات کو دوہرایا۔
Haidth Number: 6931
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۳۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف سلمۃ بن وردان، أخرجہ الترمذی: ۲۸۹۵(انظر: ۱۳۳۰۹)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّکَانَ زَوْجٍ وَّاٰتَیْتُمْ اِحْدٰھُنَّ قِنْطَارًا فَلاَ تَاْخُذُوْا مِنْہُ شَیْئًا} … ’’اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو۔‘‘ (سورۂ نسائ: ۲۰) یہاں خزانہ سے مراد حق مہر ہے۔ مذکورہ بالا دو ابواب کی احادیث اور اس موضوع سے متعلقہ دیگر دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ مہر کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کوئی مقدار متعین نہیں ہے۔ پانچ درہم، ایک تہبند اور لوہے کی انگوٹھی تک کا ذکر ہو چکا ہے، دراصل یہ عورت کا حق ہے اور وہ جس حق پر راضی ہو جائے، وہ اس کا مہر قرار پائے گا۔ احناف نے مہر کے لیے کم از کم دس درہم یا اس کے برابر قیمت کی چیز کی قید لگائی ہے اور یہ روایت بطورِ دلیل پیش کی ہے: ((لَا مَھْرَ اَقَلُّ مِنْ عَشْرَۃِ دَرَاھِمَ۔)) … ’’دس درہموں سے کم کوئی مہر نہیں ہے۔‘‘ (دارقطنی: ۳/ ۲۴۴، بیہقی: ۷/ ۱۳۳) لیکنیہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند میں دو راویوں پر اعتراض ہے، ایک حجاج بن ارطاۃ جو مدلس ہے اور دوسرا مبشر بن عبید جو کہ متروک ہے، نیزاس کے مقابلے میں ایسی صحیح احادیث اوپر گزر چکی ہے، جو دس درہم سے کم مہر پر دلالت کرتی ہیں۔ البتہیہ قید ضرور ہے کہ مہر کے سلسلے میں غلوّ سے بچنا چاہیے۔