Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کا بیان جس نے مہر کے تقرر کے بغیر شادی کر لی اور پھر حق زوجیت ادا کرنے سے پہلے فوت ہو گیا

۔ (۶۹۳۴)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) عَنْ عَلْقَمَۃَ، اَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَتُوُفِّیَ عَنْہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا وَلَمْ یُسَمِّ صَدَاقًا، فَسُئِلَ عَنْہَا عَبْدُ اللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ) فَقَالَ: لَھَا صَدَاقُ اِحْدٰی نِسَائِہَا وَلَا وَکْسَ وَلَا شَطَطَ َوعَلَیْہَا الْعِدَّۃُ، فَقَامَ اَبُوْ سِنَانِ نِ الْاَشْجَعِیُّ فِیْ رَھْطٍ مِنْ اَشْجَعَ فَقَالُوْا: نَشْہَدُ لَقَدْ قَضَیْتَ فِیْہَا بِقَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۵۳)

۔ (تیسری سند)علقمہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی اورحق زوجیت کے ادا کرنے اور مہر کا تعین کرنے سے پہلے فوت ہو گیا، جب سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا:اس خاتون کو مہر مثل دیا جائے گا، اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی، نیزیہ عورت عدت بھی گزارے گی، سیدناابو سنان اشجعی اپنے قبیلے کے ایک گروہ سمیت کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ تم نے وہی فیصلہ کیا ہے، جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بروع بنت واشق کے بارے میں کیا تھا۔
Haidth Number: 6934
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۳۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available