Blog
Books
Search Hadith

عورت اور اس کی پھوپھی کو اور اس قسم کی محرم خواتین کو ایک نکاح میںجمع کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۹۴۴)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی اَنْ یُجْمَعَ بَیْنَ الْعَمَّۃِ وَالْخَالَۃِ وَبَیْنَ الْعَمَّتَیْنِ وَالْخَالَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۸۷۸)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ بھتیجی اور پھوپھی اور بھانجی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کیا جائے۔
Haidth Number: 6944
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۴۴) اسنادہ ضعیف، خصیف بن عبد الرحمن سییء الحفظ، أخرجہ ابوداود: ۲۰۶۷ (انظر: ۱۸۷۸)

Wazahat

فوائد:… ’’وَبَیْنَ الْعَمَّتَیْنِ وَالْخَالَتَیْنِ‘‘ کے ذریعے پچھلے جملے کے مضمون کو دوہرایا گیا، تغلیباً پھوپھی اور بھتیجی کو ’’عَمَّتَیْن‘‘ اور خالہ اور بھانجی کو ’’خَالَتَیْن‘‘ کہا گیا۔