Blog
Books
Search Hadith

رضاعت کی وہ مقدار جس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی

۔ (۶۹۷۷)۔ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَیْتِیْ فَجَائَ اَعْرَابِیٌّ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَانَتْ لِی امْرَأَۃٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَیْہَا امْرَأَۃً اُخْرٰی فَزَعَمَتِ امْرَأَتِیْ الْأُوْلٰی اَنَّہَا ارْضَعَتْ امْرَأَتِی الْحُدْثٰی اِمْلَاجَۃً أَوْاِمْلَاجَتَیْنِ، وَقَالَ مَرَّۃً: رَضْعَۃً أَوْ رَضْعَتَیْنِ، فَقَالَ: ((لَا تُحَرِّمُ الْاِمْلَاجَۃُ وَلَا الْاِمْلَاجَتَانِ۔)) اَوْ قَالَ: ((الرَّضْعَۃُ أَوِ الرَّضْعَتَانِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۱۰)

۔ سیدہ ام فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، ایک دیہاتی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک بیوی تھی، میں نے اس پر ایک اور شادی کر لی ہے، اب میری پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایکیا دو دفعہ دودھ پلایا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایکیا دو دفعہ دودھ پلانے سے رشتہ حرام نہیں ہوتا۔
Haidth Number: 6977
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۷۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۵۱(انظر: ۲۶۸۷۳)

Wazahat

فوائد:… ’’اَلرَّضْعَۃُ‘‘ (ایک بار دودھ پلانا): جب بچہ ماں کے وجود کو اپنے منہ میں ڈال کر چوستا ہے اور دودھ پیتا ہے اور پھر کسی عارضے کے بغیر اپنی مرضی سے پستان کو چھوڑتا ہے تو یہ ایک بار دودھ پینا شمار ہوتا ہے۔