Blog
Books
Search Hadith

نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان

۔ (۶۹۹۰)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ نُعَیْمِ الْأَعْرَجِیِّ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ وَ اَنَا عِنْدَہُ عَنِ الْمُتْعَۃِ، مُتْعَۃِ النِّسَائِ فَغَضِبَ وَقَالَ: واللّٰہِ! مَاکُنَّا عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زُنَاۃً وَلَا مُسَافِحِیْنَ۔ (مسند احمد: ۵۸۰۸)

۔ عبد الرحمن بن نعیم اعرجی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے متعہ کے نکاح کے بارے میں سوال کیا، وہ غصے میں آگئے اور کہا: اللہ کی قسم! ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں زنا کار اور بدکار نہ تھے۔
Haidth Number: 6990
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۹۹۰) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابویعلی: ۵۷۰۶ (انظر: ۵۸۰۸)

Wazahat

فوائد:… یعنی نکاحِ متعہ حرام ہو گیا ہے، اب جو آدمی اس کا ارتکاب کرے گا، وہ زانی شمار ہو گا۔