Blog
Books
Search Hadith

شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم

۔ (۷۰۰۳)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ھُرْمُزَ الْأَعْرَجِ اَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ اَنْکَحَ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ الْحَکَمِ اِبْنَتَہ، وَاَنْکَحَہُ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ ابْنَتَہُ وَقَدْ کَانَا جَعَلَا صَدَاقًا فَکَتَبَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ اَبِیْ سُفْیَانَ وَھُوَ خَلِیْفَۃٌ اِلٰی مَرْوَانَ یَأْمُرُہُ بِالتَّفْرِیْقِ بَیْنَہُمَا، وَقَالَ فِیْ کِتَابِہِ: ھٰذَا الشِّغَارُ الَّذِیْ نَہٰی عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۸۱)

۔ عبد الرحمن بن ہرمزا عرج سے روایت ہے کہ عباس بن عبد اللہ بن عباس نے عبد الرحمن بن حکم سے اپنی بیٹی کا نکاح کیا اور عبد الرحمن نے اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کر دیا، انہوں نے بیچ میں حق مہر کا تعین بھی کیا، سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو خلیفہ تھے، نے مروان کیطرف خط لکھا اور اس کو حکم دیا کہ ان کے درمیان تفریق کرا دو، انہوں نے اپنے خط میںیہ وضاحت کی کہ یہ وہی شغارہے، جس سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 7003
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۰۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۰۷۵(انظر: ۱۶۸۵۶)

Wazahat

Not Available