Blog
Books
Search Hadith

آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو اختیار مل جانے کا بیان، جب وہ کسی غلام کی بیوی ہو

۔ (۷۰۲۵)۔ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فِیْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ عَنْ عَائِشَۃَ اَیْضًا قَالَتْ: وَکَانَتْ۔ أَیْ بَرِیْرَۃُ۔ تَحْتَ عَبْدٍ فَلَمَّا أَعْتَقْتُہَا، قَالَ لَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اخْتَارِیْ، فَاِنْ شِئْتِ أَنْ تَمْکُثِیْ تَحْتَ ھٰذَا الْعَبْدِ وَاِنْ شِئْتِ أَنْ تُفَارِقِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۹۸۲)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، بیچ میں ایک بات یہ تھی: سیدہ بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ایک غلام کی بیوی تھی، جب میں (عائشہ) نے اس کو آزاد کر دیا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تجھے اختیار مل گیا ہے، اگر تو چاہے تو اس غلام کے ماتحت رہ سکتی ہے اور چاہے تو علیحدہ ہو سکتی ہے۔
Haidth Number: 7025
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۲۵) تخریج: حدیث صحیح دون القول المرفوع فی ھذا الحدیث، أخرجہ ابویعلی: ۴۴۳۶، والبیھقی: ۷/ ۲۲۰ (انظر: ۲۵۴۶۸)

Wazahat

Not Available