Blog
Books
Search Hadith

ولیمہ کی دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرنے کا بیان

۔ (۷۰۴۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِیْمَۃِیُدْعَی الْغَنِیُّ وَیُتْرَکُ الْمِسْکِیْنُ( وَفِیْ لَفْظٍ: یُدْعٰی إِلَیْہَا الْأَغْنِیَائُ وَیُتْرَکُ الْمَسَاکِیْنُ) وَھِیَ حَقٌّ، وَمَنْ تَرَکَہَا فَقَدْ عَصٰی، وَکَانَ مَعْمَرٌ رُبَّمَا قَالَ: وَمَنْ لَمْ یُجِبِ الدَّعْوَۃَ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ۔ (مسند احمد: ۷۶۱۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ولیمے کا کھانا بدترین کھانا ہے، جس میں مالداروں کو بلایا جاتا ہے اور مسکینوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جبکہ یہ دعوت حق ہے، جس نے اس کو چھوڑا اس نے نافرمانی کی، معمر راوی کے الفاظ یہ تھے: جس نے دعوت قبول نہ کی، اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نافرمانی کی۔
Haidth Number: 7044
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۴۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۲۲(انظر: ۷۶۲۴)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت موقوف ہے، صحیح مسلم کی جو روایت مرفوع ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابو ہریرہb سے مروی ہے کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِیمَۃِیُمْنَعُہَا مَنْ یَأْتِیہَا وَیُدْعَی إِلَیْہَا مَنْ یَأْبَاہَا وَمَنْ لَمْ یُجِبِ الدَّعْوَۃَ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ۔)) … ’’بدترین کھانا ولیمے کا کھانا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جو کھانے کے لیے آنا چاہتے ہیں، ان کو روک دیا جاتا ہے اور جو آنے سے انکار کرتے ہیں، ان کو بلایا جاتا ہے، بہرحال جس نے دعوت قبول نہ کی، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘(صحیح مسلم: ۲۵۸۶) امام نووی نے کہا: اس حدیث میں اس چیز کی خبر دی جا رہی ہے، جو لوگوں میں رواج پا چکی ہے، ولیموں میںمالدار لوگوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے، خاص طور پر ان کو دعوت دی جاتی ہے اور ان کے لیے اچھے اچھے کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور ان کو دوسرے محتاجوں پر مقدم کیا جاتا ہے، اکثر ولیموں میںیہی کچھ ہوتا ہے۔