Blog
Books
Search Hadith

جب دو داعی جمع ہو جائیں تو کیا کیا جائے، نیز دوسرے اور تیسرے دن کی دعوت قبول کرنے کا بیان

۔ (۷۰۴۷)۔ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِجْتَمَعَ الدَّاعِیَانِ فَأَجِبْ أَقْرَبَہُمْا بَابًا، فَاِنَّ أَقْرَبَہُمَا بَابًا أَقْرَبُہُمَا جِوَارًا، فَاِذَا سَبَقَ اَحَدُھُمَا فَأَجِبِ الَّذِیْ سَبَقَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۶۰)

۔ حمید بن عبد الرحمن، ایک صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب دو دعوت دینے والے اکٹھے آجائیں، تو ان میں سے جو زیادہ قریبی دروازے والا ہو، اس کی دعوت قبول کرو، کیونکہ زیادہ قریبی دروازے والا زیادہ قریبی پڑوسی ہے، اور اگر ان میں سے ایک پہلے پہنچ جائے تو پہلے آ جانے والی کی دعوت قبول کر۔
Haidth Number: 7047
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۴۷) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۳۷۵۶(انظر: ۲۳۴۶۶)

Wazahat

فوائد:… قریبی داعی کو ترجیح دی جائے۔ اگر دو اکٹھے دعوت دیں تو قریبی کو ترجیح دی جائے اور اگر کوئی پہلے آجائے تو پھر اس کی دعوت قبول کی جائے خواہ وہ دور کا کیوں نہ ہو۔ (عبداللہ رفیق)