Blog
Books
Search Hadith

جب دو داعی جمع ہو جائیں تو کیا کیا جائے، نیز دوسرے اور تیسرے دن کی دعوت قبول کرنے کا بیان

۔ (۷۰۴۸)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُالصَّمَدِ ثَنَا ھَمَّامٌ ثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ عَنْ رَجُلٍ أَعْوَرَ مِنْ ثَقِیْفٍ، قَالَ قَتَادَۃُ: وَکَانَ یُقَالُ لَہُ: مَعْرُوْفٌ، اِنْ لَمْ یَکُنْ اِسْمُہُ زُھَیْرُ بْنُ عُثْمَانَ فَـلَا أَدْرِیْ مَا اسْمُہُ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((وَلِیْمَۃُ أَوَّلِ یَوْمٍ حَقٌّ وَالثَّانِی مَعْرُوْفٌ وَالْیَوْمِ الثَّالِثِ سُمْعَۃٌ وَرِیَائٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۹۱)

۔ بنو ثقیف کا ایک کانا آدمی تھا، امام قتادہ کہتے ہیں: اس کو معروف کہا جاتا ہے اور اگر اس کا نام زہیر بن عثمان نہیں تھا تو میں نہیں جانتا کہ پھر اس کا نام کیا تھا، بہرحال اس آدمی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پہلے دن کاولیمہ حق ہے، دوسرے دن کا معروف رواج ہے اور تیسرے دن کا ولیمہ شہرت اور نمود ونمائش ہے۔
Haidth Number: 7048
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۴۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عبد اللہ بن عثمان الثقفی، وزھیر بن عثمان مختلف فی صحبتہ، أخرجہ ابوداود: ۳۷۴۵ (انظر: ۲۰۳۲۵)

Wazahat

فوائد:… معروف سے مراد وہ طریقہ ہے، جو لوگوں کے ہاں رواج پا چکا ہے۔ یہ روایت تو ضعیف ہے، بہرحال دعوتوں کا سلسلہ تکلف اور ریاکاری سے پاک ہونا چاہیے اور ان پر مذہبی رنگ غالب ہونا چاہیے۔