Blog
Books
Search Hadith

ختنہ وغیرہ کے موقع کی دعوت کو قبول کرنے کا بیان اور اس چیز کا حکم کہ چھ افراد کو دعوت دی اور ایک آدمی ان کے ساتھ ویسے ہی چل پڑا

۔ (۷۰۵۶)۔ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: دُعِیَ عُثْمَانُ بْنُ اَبِی الْعَاصِ اِلٰی خِتَانٍ فَأَبٰی أَنْ یُجِیْبَ فَقِیْلَ لَہُ، فَقَالَ: اِنَّا کُنَّا لَا نَأْتِی الْخِتَانَ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَا نُدْعٰی لَہُ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۶۸)

۔ حسن بصری سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن ابی عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ختنہ کے موقع پر دعوت میں بلایا گیا، انہوں نے اس دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں ختنے کے موقع پر دعوت میں نہ جایا کرتے تھے اور نہ ہمیں بلایا جاتا تھا۔
Haidth Number: 7056
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۵۶) تخریج: اسنادہ ضعیف، محمد بن اسحاق مدلس وقد عنعن، وسماع الحسن البصری من عثمان مختلف فیہ، أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۸۳۸۲ (انظر: ۱۷۹۰۸)

Wazahat

Not Available