Blog
Books
Search Hadith

جماع کے وقت اللہ تعالی کا نام لینے اور پردہ کرنا اور دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو کرنے کا بیان

۔ (۷۰۷۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَتَوَضَّأُ اِذَا جَامَعَ وَاِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْجِعَ۔))، قَالَ سُفْیَانُ أَبُوْ سَعِیْدٍ أَدْرَکَ الْحَرّۃَ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۵۰)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب آدمی جماع کرنے لگے تو وضو کرے، اسی طرح جب دوبارہ جماع کرنا چاہے تو پھر وضو کر لے۔ امام سفیان نے کہا: ابو سعید نے حرّہ کو پایا تھا۔
Haidth Number: 7076
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۷۶) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… مدینہ کے قریب سیاہ پتھروں والی ایک زمین کو حرہ کہتے ہیںیزید بن معاویہ نے اپنے دور میں ایک لشکر مدینہ والوں سے لڑائی کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ اس کو واقعہ حرۃ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ یہ۶۳ میں پیش آیا اور ابو سعید خدری۶۴یعنی اس واقعہ کے ایک سال بعد فوت ہوئے۔ (عبداللہ رفیق)