Blog
Books
Search Hadith

عزل کا بیان اور اس کے بارے میںمنقول روایات عزل کے منہی عنہ اور مکروہ ہونے کا بیان

۔ (۷۰۷۸)۔ عَنْ جُدَامَۃَ بِنْتِ وَھْبٍ الْأَسَدِیَّۃِ وَکَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ الْأُوَلِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: ((ھُوَ الْوَأْدُ الْخَفِیُّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۷۶)

۔ سیدنا جدامہ بنت وہب اسدیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جو کہ پہلی مہاجر خواتین میں سے تھیں، سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے غزل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ مخفی انداز میں زندہ درگور کرنا ہے۔
Haidth Number: 7078
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۷۸) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۲۷۰۳۶)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی نے جس نطفے کو بچے کی تخلیق کے لیے تیار کیا، اس مقصد کے پورا نہ ہونے کی کوشش کرنا اور نطفے کو ضائع کر دینا، گویامخفی انداز میں زندہ درگور کرنا ہے۔ یہ حدیث جواز والی احادیث کے مقابلے میں عزل کی ممانعت پر دلالت نہیں کرتی، کیونکہ اعلانیہ طور پر بچوں کو زندہ درگور کرنا حرام ہے، اس سے یہ تو لازم نہیں آتا کہ مذکورہ بالا خفیہ طریقے سے بھی ایسا کرنا ممنوع ہے، جبکہ اگلے باب میںجواز کے دلائل موجود ہیں۔