Blog
Books
Search Hadith

عزل کا بیان اور اس کے بارے میںمنقول روایات عزل کے منہی عنہ اور مکروہ ہونے کا بیان

۔ (۷۰۸۱)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْعَزْلِ: ((اَنْتَ تَخْلُقُہ؟ اَنْتَ تَرْزُقُہ؟ أَقِرَّہُ قَرَارَہُ فَاِنَّمَا ذَالِکَ الْقَدَرُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۵۲۳)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عزل کے بارے میں فرمایا: کیا تو اس کو پیدا کرتا ہے؟ کیا تو اس کو رزق دیتا ہے؟ اس کو اس کی جگہ پر ٹھہرنے دے (یعنی عزل نہ کر) کیونکہ ان سب امور کا تعلق قضا وقدرسے ہے۔
Haidth Number: 7081
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۸۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، الحسن البصری لم یسمع من ابی سعید (انظر: ۱۱۵۰۳)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی احادیث سے عزل کے مکروہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔