Blog
Books
Search Hadith

عزل کی رخصت کا بیان

۔ (۷۰۸۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کُنَّا نَعْزِلُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ۔ (مسند احمد: ۱۴۳۶۹)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانہ میں عزل کرتے تھے اور قرآن پاک نازل ہورہا ہوتا تھا۔
Haidth Number: 7082
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۸۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۴۰ (انظر: ۱۴۳۱۸)

Wazahat

فوائد:… اس کے باوجود ہمیں عزل سے منع نہیں کیا گیا، اگر عزل حرام ہوتا تو یقینا منع کر دیا جاتا۔ صحیح مسلم کی ایک روایت کے درج ذیل الفاظ مذکورہ بالا حدیث سے زیادہ واضح ہیں: سیدنا جابر b کہتے ہیں: کُنَّا نَعْزِلُ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِV فَبَلَغَ ذَلِکَ نَبِیَّ اللّٰہِV فَلَمْ یَنْہَنَا۔ … ہم رسول اللہ a کے زمانے میں عزل کرتے تھے، جب آپ a کو اس چیز کا علم ہوا تو آپ a نے ہمیں منع نہیں کیا۔