Blog
Books
Search Hadith

عزل کی رخصت کا بیان

۔ (۷۰۸۶)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسَأَلَ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ اَنَّ الْمَائَ الَّذِیْیَکُوْن مِنْہُ الْوَلَدُ اَھْرَقْتَہ عَلَی صَخْرَۃٍ لَأَخْرَجَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْہَا اَوْ لَخَرَجَ مِنْہَا وَلَدٌ، (اَلشَّکُّ مِنْہُ) وَلَیَخْلُقَنَّ اللّٰہُ نَفْسًا ھُوَ خَالِقُہَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۴۷)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور عزل کے متعلق دریافت کیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مادۂ منویہ سے اولاد ہونی ہو، اگر تو اس کو کسی چٹان پر بہا دے تو اللہ تعالی اس سے اولاد پیدا کر دے گا، اللہ تعالی نے جس نفس کو پیدا کرنے والا ہے، وہ اس کو ضرور ضرور پیدا کر دے گا۔
Haidth Number: 7086
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۸۶) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابوعمرو مبارک الخیاط فی عداد المجھولین، وقد ثبت الحدیث موقوفا عن ابن مسعود، أخرجہ البزار: ۲۱۶۳ (انظر: ۱۲۴۲۰)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی روایات سے معلوم ہوا کہ عزل جائز ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ نظریہیہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی کی طرف سے پھر بھی حمل کا حکم ہو سکتا ہے۔