Blog
Books
Search Hadith

غیلہ کی کراہت اور اس کی وجہ سے عزل کی رخصت کا بیان غیلہ: دودھ پلانے کی مدت میں بیوی سے مباشرت کرنا غیلہ کہلاتا ہے۔

۔ (۷۰۸۷)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ بنِ سَکَنٍ الْاَنْصَارِیَّۃِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَکُمْ سِرًّا، فَاِنَّ الْغِیْلَیُدْرِکُ الْفَارِسَ فَیُدَعْثِرُہُ مِنْ فَوْقِ رَأْسِہِ۔))، قَالَ عَلِیٌّ: أَسْمَائُ بِنْتُ یَزِیْدَ الْاَنْصَارِیَّۃُ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَذَکَرَ مِثْلَہ۔ (مسند احمد: ۲۸۱۴۲)

۔ سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے ارادہ کیا کہ غیلہ سے روک دوں، حتیٰ کہ مجھے یہ بات یاد آئی کہ فارس اورروم والے غیلہ کرتے ہیں اور اس سے ان کی اولاد کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
Haidth Number: 7088
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۸۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۴۲ (انظر: ۲۷۰۳۵)

Wazahat

فوائد:… آپ a کے ارادے کی وجہ یہ تھی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دودھ پینے والے بچے کو اس سے نقصان ہو جائے۔ طبیب لوگ کہتے ہیں کہ ایسا دودھ بیماری ہوتا ہے اور عرب لوگ اس عمل کو ناپسند کرتے تھے اور اس سے بچتے تھے، لیکن جب آپ a نے دیکھا کہ غیلہ سے اہل فارس اور اہل روم کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا تو آپ a نے اپنی امت کو ایسا کرنے سے نہیں روکا۔