Blog
Books
Search Hadith

غیلہ کی کراہت اور اس کی وجہ سے عزل کی رخصت کا بیان غیلہ: دودھ پلانے کی مدت میں بیوی سے مباشرت کرنا غیلہ کہلاتا ہے۔

۔ (۷۰۸۹)۔ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ اَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنِّیْ اَعْزِلُ عَنِ امْرَأَتِیْ، قَالَ: ((لِمَ؟)) قَالَ: شَفَقًا عَلٰی وَلَدِھَا اَوْ عَلٰی أَوْلَادِھَا، فَقَالَ: ((اِنْ کَانَ لِذَالِکَ فَـلَا مَاضَارَّ ذَالِکَ فَارِسَ وَلَا الرُّوْمَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۱۳)

۔ سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا : میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیوں؟ اس نے کہا: اس کی اولاد پر شفقت کرتے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر یہ بات ہے تو بیشک عزل نہ کر، کیونکہ اس چیز نے فارس اور روم کو کوئی نقصان نہیں دیا۔
Haidth Number: 7089
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۸۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۴۳(انظر: ۲۱۷۷۰)

Wazahat

فوائد:… آپa کے فرمان کا یہ مطلب ہے کہ اگر تو بچے کے نقصان کے نظریے کو سامنے رکھ کر عزل کرتا ہے تو بیشک نہ کیا کر، کیونکہ فارسی اور رومی لوگ ایسا عمل کرتے ہیں، جبکہ ان کے شیر خوار بچوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔