Blog
Books
Search Hadith

میاں بیوی کو جماع کے دوران والے امور کو دوسرے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے منع کرنا

۔ (۷۰۹۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْأَمَانَۃِ عِنْدَ اللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الرَّجُلُ یُفْضِیْ اِلَی امْرَأَتِہِ وَتُقْضِیْ اِلَیْہِ ثُمَّ یُنْشِرُ سِرَّھَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۷۸)

۔ سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: : اللہ تعالیٰ کے نزدیک روز قیامت سب سے بڑی خیانتیہ ہو گی کہ مرد اپنی بیوی کے پاس جائے اور عورت اپنے خاوند کے پاس جائے اور پھر وہ اس کا راز بیان کرنا شروع کر دے۔
Haidth Number: 7093
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۹۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۳۷(انظر: ۱۱۶۵۵)

Wazahat

فوائد:… ’’ان من اعظم الامانۃ‘‘ کے معانی ’’من اعظم نقض الامانۃ وھتکھا وزرا‘‘ اور ’’ان من اعظم خیانۃ الامانۃ‘‘ کے ہیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جماع کے دوران کی قولی اور فعلی حرکات، اس امر کی تفصیل اور جماع سے متعلقہ دوسرے امور بیان کرنا حرام ہیں، مثلا لذت و شہوت والی باتیںاور بوس و کنار وغیرہ۔