Blog
Books
Search Hadith

بیوی کو پیچھے سے استعمال کرنے کی ممانعت اور تجبیب کے جواز کا بیانیعنی پچھلی سمت سے عورت کی قبل میں جماع کرنے کے جواز کا بیان

۔ (۷۰۹۸)۔ عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ a قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِیْ مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ اَدْبَارِھِنَّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۰۹)

۔ ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ امام قتادہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کرتا ہے،انھوں نے کہا: ہمیں عمرو بن شعیب نے اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنے دادے سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ چھوٹے درجے کی لواطت ہے۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: یہ کام تو صرف کافر ہی کر سکتا ہے۔
Haidth Number: 7099
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۰۹۹) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۸۹۹۷، والطیالسی: ۲۲۶۶، والبزار: ۱۴۵۵(انظر: ۶۹۶۸)

Wazahat

فوائد:… بیویوں کی پشت کو استعمال کرنا حرام ہے، اس کو غیر فطری جماع کہتے ہیں، دراصل مسئلہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے جماع کے لیے بیوی کے جس عضو کو وجود دیا ہے، اسی کو ہی استعمال کرنا چاہیے، لٹانے کی صورت کوئی بھی ہو سکتی ہے۔ نیز دیکھیں حدیث نمبر (۷۱۱۷)۔