Blog
Books
Search Hadith

بیوی پر خاوند کے حقوق کا بیان

۔ (۷۱۰۹)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ خَمْسَہَا وَصَامَتْ شَہْرَھَا وَحَفِظَتْ فَرْجَہَا وَاَطَاعَتْ زَوْجَہَا، قِیْلَ لَھَا: ادْخُلِیْ الْجَنَّۃَ مِنْ أَیِّ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شِئْتِ)) (مسند احمد: ۱۶۶۱)

۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب عورت پانچ نمازیں پڑھتی ہو، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے خاوند کی اطاعت کرتی ہو، تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں جس دروازے سے چاہتی ہے، داخل ہو جا۔
Haidth Number: 7109
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۰۹) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی ’’الاوسط‘‘ (انظر: ۱۶۶۱)

Wazahat

فوائد:… اسلام کئی فرائض، واجبات، مستحبّات، محرّمات اور مکروہات پر مشتمل ہے، آپ a نے اس حدیث ِ مبارکہ میں صرف چار امور کا ذکر کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین زیادہ تر ان چار امور میں راہِ اعتدال اختیار نہیں کرتیں۔