Blog
Books
Search Hadith

وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعائیں

۔ (۷۱۲)۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: أَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ، لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ، فُتِحَتْ لَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ ثَلَاثَۃُ أَبْوَابٍ مِن أَیِّہَا شَائَ دَخَلَ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۸۲۸)

سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر یہ دعا پڑھی: أَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ، لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔ تو اس کے لیے جنت کے دروازوں میں سے تین دروازے کھول دیئے جائیں گے، وہ جس میں سے چاہے گا، داخل ہو جائے گا۔
Haidth Number: 712
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۲) تخریج: صحیح دون قولہ ثلاث مرات وھذا اسناد ضعیف من اجل زید العمی، فانہ ضعیف، قالہ الالبانی، انظر: سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ: ۴۵۷۸۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۴۶۹، وابن ابی شیبۃ: ۱/ ۴۴، ۱۰/ ۴۵۱ (انظر: ۱۳۷۹۲)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو سعید خدری ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور پھر یہ دعا پڑھی: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ (اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری تعریف کے ساتھ‘ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔) تو اس عمل کو ایک کاغذ میں لکھ کر اس پر مہر لگادی جائے گی اور اس کو قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔ (عمل الیوم واللیلۃ للنسائی: ۸۱، مستدرک حاکم: ۱/ ۵۶۴، صحیحہ: ۲۳۳۳)وضو کے بعد تمام دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔