Blog
Books
Search Hadith

بیوی پر خاوند کے حقوق کا بیان

۔ (۷۱۱۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ٍیَقُوْلُ: ((اَیُّمَا امْرَأَۃٍ نَزَعَتْ ثِیَابَہَا فِیْ غَیْرِ بَیْتِ زَوْجِہَا ھَتَکَتْ سِتْرَ مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ رَبِّہَا۔)) (مسند احمد: ۲۴۶۴۱)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس عورت نے اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ اپنا لباس اتار ا، اس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان والا پردہ چاک کر دیا۔
Haidth Number: 7112
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۱۲) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۰۱۰ (انظر: ۲۴۱۴۰)

Wazahat

فوائد:… خاتون کو غیر محرم کے سامنے اپنے جسم کے اعضاء کو ننگا نہیں کرنا چاہیے، وگرنہ وہ اللہ تعالی کی حدود سے خارج ہو جائے گی اور اللہ تعالی اس کی عزت کا ضامن نہیں رہے گا۔ دورِ حاضر میں عورت کو بڑے غلط رنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے اس معاملے میں بڑا ہی بد کردار پیش کیا ہے اور خواتین کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ مرد و زن، ہر ایک کی پاکدامنی داؤ پر لگ گئی ہے، ما سوائے اس کے جس پر اللہ تعالی خاص رحمت کر دے۔ اس میڈیا سے مسلم خواتین بری طرح متأثر ہوئی ہیں اور آج ان کے جسم کے بعض حصے ننگے نظر آ رہے ہوتے ہیں اور تنگ اور باریک لباس کی وجہ سے جسم کے باقی حصوں کی جسامت کا خوب اندازہ ہو رہا ہوتا ہے لیکن نافرمانی کے اس انداز کو کون سمجھے اور پھر وہ کیا کرے۔