Blog
Books
Search Hadith

خاوند پر بیوی کے حقوق کا بیان

۔ (۷۱۱۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَذْکُرُ النِّسَائَ فَوَعَظَ فِیْہِنَّ وَقَالَ: ((عَلامَ یَضْرِبُ (وَفِیْ لَفْظٍ: یَجْلِدُ) أَحَدُکُمُ امْرَأَتَہُ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ضَرْبَ الْعَبْدِ) وَلَعَلَّہُ أَنْ یُضَاجِعَہَا مِنْ آخِرِ النَّہَارِ أَوْ آخِرِ اللَّیْلِ)) (مسند احمد: ۱۶۳۲۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن زمعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سنا آپ عورتوں کے حقوق کے بارے مردوں کو نصیحت کر رہے تھے، بیچ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنی بیوی کو اس طرح کیوں مارتا ہے، جیسے غلام کو مارا جاتا ہے، پھر ممکن ہے کہ دن کے آخر میںیا رات کے آخر میں اس کو ہم بستری بھی کرنی ہو۔
Haidth Number: 7119
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۱۹) تخریج: أخرجہ مطولا ومختصرا البخاری: ۳۳۷۷، ۴۹۴۲، ۵۲۰۴، ۶۰۴۲، ومسلم: ۲۸۵۵(انظر: ۱۶۲۲۱)

Wazahat

فوائد:… ایسا افراط و تفریط والا معاملہ نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے بیوی کی خوب پٹائی کر دی جائے اور پھر رات کو اس سے ہم بستری بھی کی جائے۔ اگر کسی جرم کی وجہ سے بیوی کو سزا دینا پڑ ہی جائے تو ایسا معمولی طریقہ اختیار کیا جائے کہ بعد میں ہم بستری کے وقت تعجب نہ ہو۔