Blog
Books
Search Hadith

وضو کے بعد شرمگاہ پر چھینٹے مارنے کا بیان

۔ (۷۱۴)۔عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَنَّ جِبْرِیْلَؑ لَمَّا نَزَلَ عَلٰی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَعَلَّمَہُ الْوُضُوئَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ أَخَذَ حَفْنَۃً مِن مَائٍ فَرَشَّ بِہَا نَحْوَ الْفَرْجِ، قَالَ: فَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرُشُّ بَعْدَ وُضُوئِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۲۱۱۴)

سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ جبریلؑ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر اترے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو وضو کی تعلیم دی اور جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو ایک چلّو پانی کا لے کر اس کو شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ پس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ بھی وضو کے بعد اس طرح پانی چھڑکا کرتے تھے۔
Haidth Number: 714
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف رشدین بن سعد۔ أخرجہ الدارقطنی: ۱/ ۱۱۱(انظر: ۲۱۷۷۱)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث کے مزید شواہد بھی موجود ہیں، حدیث نمبر (۵۴۸)میں بھی یہ مسئلہ گزر چکا ہے، ان احادیث کا خلاصہ اور تقاضا یہ ہے کہ وضو کے بعد پانی کا ایک چلو شرمگاہ پر چھڑک دیا جائے۔