Blog
Books
Search Hadith

ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنے اور ایک وضو کے ساتھ ایک سے زائد نمازیں پڑھنے کا بیان

۔ (۷۱۷)۔عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیْہِ، أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَّی الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ یَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ: اِنَّکَ صَنَعْتَ شَیْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُہُ؟ قَالَ: ((عَمَدًا صَنَعْتُہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۳۵۴)

سیدنا بریدہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فتح مکہ والے دن ایک ہی وضو سے ایک سے زائد نمازیں ادا کیں، سیدنا عمر ؓ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کہا: آج آپ نے ایسا عمل کیا ہے جو پہلے نہیں کیا کرتے تھے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: میں نے جان بوجھ کر کیا ہے۔
Haidth Number: 717
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۷(انظر: ۲۲۹۶۶)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت کے مطابق نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فتح مکہ سے پہلے غزوۂ خیبر کے موقع پر بھی ایک وضو سے ایک سے زائد فرضی نمازیں ادا کی تھیں، سیدنا سوید بن نعمان ؓنے یہ حدیث بیان کی، ممکن ہے کہ سیدنا عمرؓ کو اس صورت کا علم نہ ہو سکا ہو۔