Blog
Books
Search Hadith

زبردستی لی گئی طلاق کا حکم اور جس نے نکاح سے پہلے طلاق معلق دی

۔ (۷۱۶۵)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا طَلَاقَ وَلَا عِتَاقَ فِیْ اِغْلَاقٍ))۔ (مسند احمد: ۲۶۸۹۲)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زبردستی میں نہ تو طلاق واقع ہوتی ہے اور نہ ہی کسی غلام کی آزادی۔
Haidth Number: 7165
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۶۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف محمد بن عبید المکی، أخرجہ ابوداود: ۲۱۹۳، وابن ماجہ: ۲۰۴۶(انظر: )

Wazahat

فوائد:…اگر کوئی زور آور کسی کمزور پر رعب جماتے ہوئے یا اسلحہ کے زور پر یا کسی بھی زبردستی کے انداز میں مجبور کرتے ہوئے کہے کہ تو اپنی بیوی کو طلاق دے یا اپنے لونڈی یا غلام کو آزاد کر تو یہ دونوں چیزیں واقع نہیں ہوں گی۔