Blog
Books
Search Hadith

زبردستی لی گئی طلاق کا حکم اور جس نے نکاح سے پہلے طلاق معلق دی

۔ (۷۱۶۶)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَیْسَ عَلٰی رَجُلٍ طَلاَ قٌ فِیْمَا لاَ یَمْلِکُ وَلاَ عِتَاقَ فِیِْمَا لاَ یَمْلِکُ وَلاَ بَیْعَ فِیْمَا لاَ یَمْلِکُ۔)) (مسند احمد: ۶۷۶۹)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی شخص کو خاوند بننے سے پہلے خاتون کو طلاق دینے کا، ملکیت سے پہلے غلام کو آزاد کرنے کا اور مالک بننے سے پہلے کوئی چیز بیچنے کا کوئی اختیار نہیں۔
Haidth Number: 7166
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۶۶) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۱۹۰، والنسائی: ۷/ ۲۸۸، والترمذی: ۱۱۸۱، وابن ماجہ: ۲۰۴۷ (انظر: ۶۷۶۹)

Wazahat

فوائد:…اگر ایک آدمی کہتا ہے کہ اگر فلاں عورت سے میرا نکاح ہوا تو اسے میں طلاق دے دوں گا، یا اسے طلاق ہو جائے گی، تو اس سے طلاق واقع نہیں ہو گی، کیونکہ جب وہ یہ بات کہہ رہا ہوتا ہے، اس وقت وہ خاوند اور مالک نہیں ہوتا، امام شافعی اور امام احمد کا یہی مؤقف ہے کہ نکاح سے پہلے کسی قسم کی کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔