Blog
Books
Search Hadith

{لِلَّذِیْنَ یُوْلُوْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ… }کی تفسیر کا بیان

۔ (۷۱۸۴)۔عَنْ عَائِشۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اَقْسَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنْ لَّا یَدْخُلَ عَلٰی نِسَائِہِ شَہْرًا، قَالَتْ: فَلَبِثَ تِسْعًا وَ عِشْرِیْنَ، قَالَتْ: فَکُنْتُ اَوَّلَ مَنْ بَدَأَ بِہِ، فَقُلْتُ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : اَلَیْسَ کُنْتَ اَقْسَمْتَ شَھْرًا؟ فَعَدَتُّ الْاَیَّامَ تِسْعًا وَعِشْرِیْنَ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلشَّھْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُوْنَ))۔ (مسند احمد: ۲۴۵۵۱)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قسم اٹھائی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ماہ تک اپنی بیویوں کے پاس نہیں جائیں گے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انتیس دن تک رکے رہے، پھر میں وہ پہلی بیوی تھی، جس کے پاس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سب سے پہلے تشریف لائے، میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ نے ایک ماہ تک نہ آنے کی قسم نہیں اٹھائی تھی؟میں نے تو ابھی انتیس دن شمار کئے ہیں۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارشا د فرمایا: (یہ) مہینہ انتیس دن کا ہے۔
Haidth Number: 7184
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۸۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۰۸۳(انظر: ۲۴۰۵۰)

Wazahat

Not Available