Blog
Books
Search Hadith

{لِلَّذِیْنَ یُوْلُوْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ… }کی تفسیر کا بیان

۔ (۷۱۸۹)۔حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ فَرَاہِیجَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ ہَجَرَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نِسَائَہُ قَالَ شُعْبَۃُ وَأَحْسَبُہُ قَالَ شَہْرًا فَأَتَاہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَہُوَ فِی غُرْفَۃٍ عَلٰی حَصِیرٍ قَدْ أَثَّرَ الْحَصِیرُ بِظَہْرِہِ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کِسْرٰی یَشْرَبُونَ فِی الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ وَأَنْتَ ہٰکَذَا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّہُمْ عُجِّلَتْ لَہُمْ طَیِّبَاتُہُمْ فِی حَیَاتِہِمْ الدُّنْیَا۔)) ثُمَّ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اَلشَّہْرُ تِسْعَۃٌ وَعِشْرُونَ ہٰکَذَا وَہٰکَذَا۔)) وَکَسَرَ فِی الثَّالِثَۃِ الْإِبْہَامَ۔ (مسند احمد: ۷۹۵۰)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیویوں کو ایک ماہ تک چھوڑ دیا، آپ کے پاس سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے، جبکہ اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بالا خانے میں چٹائی پر تشریف فرما تھے، چٹائی کے نشانات آپ کی کمر مبارک پر نمایاں نظر آ رہے تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایران کے بادشاہ تو سونے اور چاندی کے برتنوں میں پئیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس طرح فقر و فاقہ میں ہوں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کی نیکیاں ان کو دنیا میں ہی چکوائی جا رہی ہیں۔ پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس دن کا ہے، اس طرح، اس طرح اور اس طرح۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تیسری مرتبہ انگوٹھے کو بند کر لیا۔
Haidth Number: 7189
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۸۹) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ البزار: ۳۶۷۶ (انظر: ۷۹۶۳)

Wazahat

Not Available