Blog
Books
Search Hadith

قیافہ کے جواز کا بیان

۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ قبیلہ مدلج کا ایک قیافہ شناس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، جب اس نے سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ان کے باپ سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس حالت میں لیٹے ہوئے دیکھا کہ ان دونوں نے ایک چادر اوڑ ھ کر اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے، جبکہ ان دونوں کے پا ؤں چادر سے باہر تھے۔ اس نے دیکھتے ہی کہا: یقینا یہ پاؤں ایک دوسرے (باپ بیٹے) ہی کے معلوم ہوتے ہیں۔سید ہ عائشہ کہتی ہیں: اس واقعہ کے بعد نبی کریم میرے پاس تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بے حد خوش تھے۔
Haidth Number: 7223
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۲۲۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۷۷۱، ومسلم: ۱۴۵۹(انظر: ۲۴۰۹۹)

Wazahat

فوائد:…اصل واقعہ یوں ہے کہ سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بیٹے سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سفید اور چمکدار رنگت والے تھے اورسیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ گہرے سیاہ رنگ کے تھے، اس رنگت کی وجہ سے قریشی لوگ اوردیگر جہالت والے ان کے نسب میں طعنہ زنی کرتے تھے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بہت تکلیف ہوتی تھی اور جب کھوجی اورقیافہ شناس نے کہا کہ یہ قدم بتاتے ہیں کہ یہ باپ بیٹا ہیں اور لوگ کھوجی کی بات پر بہت زیادہ اعتماد کیا کرتے تھے، پس قیافہ شناس نے جب انہیں باپ بیٹا قرار دیا تو اس پر آپ کے چہرہ پر انوار کی ہر لکیر سے مسرت و شادمانی کی لہر اٹھنے لگی۔