Blog
Books
Search Hadith

جو قصداً اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے اور جو شخص اپنی ہی اولاد سے انکار کرے اس کی سزا کا بیان

۔

۔ ابو عثمان سے مروی ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جنہوں نے اللہ تعالی کے راستے میں سب سے پہلا تیر پھینکا تھا اور سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جنہوں نے کچھ لوگوں سمیت طائف کا قلعہ پھلانگا تھا، ان دو صحابہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، اس پر جنت حرام ہو گی۔
Haidth Number: 7226
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۲۲۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۳۲۶، ۴۳۲۷، ومسلم: ۶۳(انظر: ۱۴۹۷)

Wazahat

Not Available