Blog
Books
Search Hadith

بغیر فساد اور اسراف کے خاوند کے گھر سے خرچ کرنے والی بیوی کے ثواب اور اسراف کرنے والی کی وعید کا بیان

۔

۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک سوکن ہے، کیا اس میں کوئی حرج والی بات تو نہیں کہ میں تکلف سے اس چیز کی کثرت کا اظہار کروں جو کہ مجھے خاوند نے نہ دی ہو، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس چیز کا تکلف سے اظہار کرنے والا، جو وہ دیا نہیں گیا، اسی طرح ہے جس طرح جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والا ہے۔
Haidth Number: 7265
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۲۶۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۲۱۹، ومسلم: ۲۱۳۰(انظر: ۲۶۹۲۱)

Wazahat

فوائد:…یہ عورت خود سیدہ اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا تھیں اور اور ان کی سوکن سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا تھیں، یہ سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیویاں تھیں۔