Blog
Books
Search Hadith

پرورش میں والدین کے تنازعہ اور اختلاف کے وقت بچے کے سلسلے میں قرعہ اندازی کرنے اور سن تمیز تک پہنچنے کی صورت میں اس کا اختیار دینے کا بیان

۔

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی، اس کے خاوند نے اسے طلاق دے رکھی تھی اور وہ عورت اپنا بچہ لینا چاہتی تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس بچے کے بارے میں قرعہ اندازی کرو۔ لیکن اس آدمی نے کہا: میرے اور میرے بچے کے درمیان کون رکاوٹ بن سکتا ہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے بچے! یہ تیرا باپ ہے اور یہ تیری ماں ہے، ان میں سے تو جس کو چاہتا ہے، منتخب کر سکتا ہے۔ اس نے اپنی ماں کا انتخاب کیا، پس وہ اسے لے کر چل دی۔
Haidth Number: 7277
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۲۷۷) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۲۷۷، والنسائی: ۶/ ۱۸۵، وابن ماجہ: ۲۳۵۱، والترمذی: ۱۳۵۷(انظر: ۹۷۷۱)

Wazahat

فوائد:…جب بچہ سن تمیز تک پہنچ جائے تو اس پر قرعہ کرنا یا اس کو اختیار دینا، فریقین اور حاکم کی رضامندی کو دیکھ کر ان میں جو فیصلہ مناسب ہو، اسے اختیار کر لیا جائے۔