Blog
Books
Search Hadith

خرگوش ‘ سیہی اور مرغی کے گوشت کا حکم

۔

۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا، جبکہ وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے، وہ علیحدہ ہو گیا اور اس نے یہ کھانا نہ کھایا۔ سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جب اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا: میں نے اسے نہ کھانے کی قسم اٹھائی ہے، کیونکہ میں نے اسے دیکھا کہ یہ گندگی کھاتی ہے، سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: قریب ہو جائو اور اسے کھائو، کیونکہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مرغی کا گوشت کھاتے تھے۔
Haidth Number: 7309
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۳۰۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ النسائی: ۷/ ۲۰۶ (انظر: ۱۹۵۵۴)

Wazahat

فوائد:… مرغی حلال اور مرغوب جانور ہے، اگر حلال جانور کوئی غلاظت والی چیز یا حرام جانور کا گوشت کھا جاتا ہے تو اس سے اس کے حلال ہونے میں فرق نہیں پڑتا۔